 
                                                                              بین الاقوامی شہرت یافتہ فارمولا ون کار ریس کے ڈرائیو لیوس ہملٹن کو ایف آئی اے کی سالانہ ایوارڈ تقریب میں شرکت نہ کرنے پر جرمانہ ہو سکتا ہے۔
فیڈریشن انٹرنیشنل آٹو مابائل کے نئے صدر محمد بن سلیمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لیوس ہملٹن نے ایف آئی اے کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا بائکاٹ کر کے قانون شکنی کی ہے۔
فارمولا ون کار ریس کی مشہور ٹیم مرسیڈیز کے ڈرائیور لیوس ہملٹن اور ان کی ٹیم کے انچارج ٹوٹو وولٹ نے جمعرات کو ایف آئی اے کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔
ایک بیان میں ٹیم انچارج کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ اتوار کو ابوظہبی گراں پری کے نتائج پر احتجاج کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

ایف آئی اے کے نئے صدر محمد بن سلیمان نے کہا کہ کوئی عذر قابل قبول نہیں ہو گا اور ایف آئی اے کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کے لئے معافی نہیں ہے۔
محمد بن سلیمان نے کہا کہ معافی کی گنجائش ہر وقت موجود ہوتی ہے مگر قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔
مرسیڈیز کے انچارج وولف کے مطابق جمعرات کو تقریب میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ سات مرتبہ کے فارمولا ون کار ریس کے چمپئین لیوس ہملٹن ابوظہبی گراں پری کے نتائج سے مایوس تھے۔

ایف آئی اے نے ابوظہبی گراں پری فارمولا ون کار ریس کے نتائج پر مرسیڈیز کی جانب سے اعتراضات پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یہ ریس ریڈ بل کے میکس نے جیتی تھی۔
ایف آئی اے نے ابوظہبی گراں پری کار ریس کے متنازع نتائج پر تسلیم کیا کہ اس سے فارمولا ون کار ریس کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ فیڈریشن انٹرنیشنل آٹومابائل کے قوانین کے مطابق سالانہ ایوارڈ تقریب میں فارمولا ون کار ریس کے ٹاپ تھری ڈرائیورز کو لازمی شرکت کرنا ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 