Advertisement
Advertisement
Advertisement

افسران اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، کامران علی افضل

Now Reading:

افسران اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، کامران علی افضل

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا ہے کہ افسران اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔

کامران علی افضل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس ہوئی جس میں چیف سیکرٹری نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو روزانہ ایک گھنٹہ عوام کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹریز روزانہ صبح 10 تا 11 بجے عوام کے محکموں سے متعلق مسائل سنیں اور کام صرف اور صرف میرٹ پر کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی کے کیسز میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے جبکہ معینہ مدت سے قبل تبادلہ صرف کرپشن یا نا قص کارکردگی پر کیا جائے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ افسران اپنے فرائض بلا خوف وخطرے سے سر انجام دیں، صوبائی پروموشن بورڈ ون کا اجلاس ہر دو ماہ بعد باقاعدگی سے منعقد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی سیکرٹریز کی کارکردگی کی سہ ماہی بنیادوں پر جانچ ہو گی، آن لائن پورٹل کے ذریعے کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

Advertisement

چیف سیکرٹری نے کانفرنس میں زیر التوا پنشن کیسز کو جلد از جلد نمٹانے سے متعلق ہدایات جاری کیں اور ڈینگی، کوویڈ کی صورتحال اور پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے کا جائزہ بھی لیا۔

تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر