Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی اجلاس، پاکستان نے 6 نکاتی تجاویز پیش کر دیں

Now Reading:

او آئی سی اجلاس، پاکستان نے 6 نکاتی تجاویز پیش کر دیں

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا 17 واں غیرمعمولی اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔

اجلاس میں افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے، اجلاس میں او آئی سے رکن ممالک،غیر رکن ممالک سمیت عالمی تنظیموں کے 70 کے قریب وفود شرکت کررہے ہیں۔

‘او آئی سی کی چھ نکاتی تجاویز’

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے 1980 میں 40 برس پہلے بھی افغانستان پر اوآئی سی وزرائے خارجہ اجلاس طلب کیا تھا،تغیر معمولی اجلاس کےلیے پاکستان کا انتخاب خوش آئند ہے۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ابھی 70 ہزار میٹرک تن امدادی اشیا افغانستان کو فراہم کر چکاہے، میں او آئی سی کو چھ نکاتی تجاویز پیش کرتا ہوں۔

Advertisement

ہمیں فوری طور پر افغانستان سرمایے کی نقل و حرکت کے لیے نظام بنانا چاہیے۔

افغانستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہو گا۔

ایک ایسا گروپ بنانا ہو گا جو کہ افغانستان کو درپیش مالی چیلنجز اور بنکاتی نظام کی عدم موجودگی کا حل تلاش کرے۔

افغان انتظامیہ سے روابط کے ذریعہ ان سے بین الاقوامی برادی کی توقعات پوری کروانے کی کوششیں کی جائے۔

آج ہمارے پاس موجوں کو پلٹانے کا ایک سنہری موقع ہے

او آئی سی کے غیرمعمولی اجلاس میں 20 وزرائے خارجہ اور 10 کے قریب نائب وزرا بھی شریک ہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیرمعمولی اجلاس کی صدارت کررہےہیں۔

وزیراعظم عمران خان، او آئی سی سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم ، سعودی وزیر خارجہ اور صدر اسلامی ڈویلپمنٹ بنک بھی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سعودی عرب،ترکی، ایران ،ملائشیا، انڈونیشیا، بوسنیا کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

آذربائیجان،بنگلہ دیش ،قازکستان،ترکمانستان،کے وزرائے خارجہ بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ فلسطین ،اردن ،صومالیہ،گمبیا،سیرا لیونی اور گبون کے وزرائے خارجہ بھی اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔

Advertisement

اسلام آباد میں عام تعطیل 

وزارت داخلہ کی جانب سے اس غیر معمولی اجلاس کے باعث  ہفتہ اور پیر کو اسلام آباد کی سطح پر مقامی تعطیل کی گئی ہے۔

او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

ریڈ زون میں عام شہریوں کا داخلہ بند

اس اجلاس کے موقع پر ریڈ زون میں عام شہریوں کا داخلہ بند ہو گا۔

اس دوران میٹرو بس سروس کے اسلام آباد میں ابتدائی تین اسٹیشن اور تمام ہائیکنگ ٹریکس بند رہیں گے۔

Advertisement

اجلاس کے دوران شاہراہ دستور ٹریفک بھی کیلئے بند ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر