Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفاقی وزیر شبلی فراز پر حملے کی مذمت

Now Reading:

وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفاقی وزیر شبلی فراز پر حملے کی مذمت
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی وزیر شبلی فراز پر حملے کی مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے حملے میں وفاقی وزیر کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ حملے میں وفاقی وزیر کے عملے کے زخمی ہونے پر بھی وزیراعلیٰ بلوچستان نے افسوس کا اظہار کیا۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وفاقی وزیر پر حملہ نہایت افسوسناک فعل ہے، امید ہے واقعہ میں ملوث عناصر جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ایسے واقعات جمہوریت کے خلاف سازش ہیں، امید ہے تمام سیاسی جماعتیں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرینگی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر شبلی فراز آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ درہ آدم خیل کے مقام پرنامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

Advertisement

حملے  میں وفاقی وزیر محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جبکہ مقامی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ الحمداللہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے، ڈرائیور کو علاج کیلئے پشاور منتقل کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر