Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین نیب کی تقرری؛ اپوزیشن متفقہ نام دینے کے معاملے پر اختلافات کا شکار

Now Reading:

چیئرمین نیب کی تقرری؛ اپوزیشن متفقہ نام دینے کے معاملے پر اختلافات کا شکار

چیئرمین نیب کی تقرری کےلئے اپوزیشن متفقہ نام دینے کے معاملے پر اختلافات کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے تین اجلاسوں میں بھی چیئرمین نیب کا نام تجویز نہ کیا جا سکا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے چیئرمین کےلیے تجویز کردہ ایک دوسرے کے نام رد کردیئے۔

اس کے علاوہ باقی جماعتوں نے قیادت سے مشاورت کےلیے نام مانگ رکھا ہے۔

اپوزیشن ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ایک دو روز میں دوبارہ ہوگا، مشاورت کے بعد کمیٹی نام اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بھجوائے گی۔

Advertisement

اس کے بعد مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف یہ نام صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائیں گے۔

چئیرمین نیب کی تقرری 

ایوان صدر کی جانب سے رواں ماہ چئیرمین نیب کی تقرری کے لیے آئین کے تحت قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی ہاؤس، وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا گیا تھا۔

اس خط میں ایوان صدر نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے نئے چئیرمین نیب کے نام مانگے اور دونوں سے درخواست کی کہ وہ ایسے نام ایوان صدر کو بھجوائیں جو کہ چیئرمین نیب کےلیے طے شدہ طریقہ کار اور قواعد و ضوابط پر پورا اتریں۔

نئے نام آنے کے بعد صدر حکومت اور اپوزیشن کے اتفاق رائے سے نئے چئیرمین نیب کا انتخاب کریں گے۔

اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کسی بھی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا تو پھر صدر یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دینگے جس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کی تعداد برابر ہوگی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : چئیرمین نیب کی تقرری کا معاملہ 

صدرمملکت وہ نام بھی پارلیمانی کمیٹی کے حوالے کر دینگے جو کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تجویز کیے ہونگے۔

موجودہ چئیرمین نیب جاوید اقبال 8 اکتوبر کو اپنی چار سالہ مدت ملازمت مکمل کرچکےہیں۔

موجودہ چئیرمین نیب کو صدارتی آرڈیننس کے تحت نئے چئیرمین کی تعیناتی تک کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر