Advertisement
Advertisement
Advertisement

شیرشاہ سانحے میں ہلاکتوں کی ذمہ دار کے ایم سی ہے ، حلیم عادل

Now Reading:

شیرشاہ سانحے میں ہلاکتوں کی ذمہ دار کے ایم سی ہے ، حلیم عادل
حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی رہنما وقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ شیرشاہ نالے کی صفائی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، نالوں میں انڈسٹریل ویسٹ روکنا مرتضیٰ وہاب کا کام ہے۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حلیم عادل نے کہا کہ 17 لوگ مراد علی شاہ کی نااہلی کی وجہ سے گٹرگردی کا شکار ہوئے، میرا گناہ یہ ہے کہ میں اس کرپٹ سرداری، زرداری باجاری، نظام کو چیلنج کرتا ہوں، اس لیے دہشتگردی کی عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تحریک انصاف کے ورکرز پر جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں، سندھ پولیس زرداری اور باجاری پولیس بن چکی ہےوہ سندھ پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،ٹنڈوجام پولیس نے ڈرائیورقتل کردیا مگرجس پولیس سے رینجرز نے چرس برآمد کیا وہ آزاد ہے۔

حلیم عادل شیخ نے عالمگیرخان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عوام کی جنگ لڑتے اپنے والد کو کھو بیٹھے، ہم نے جو نالے صاف کرنے تھے وہ ہم نے کردیے ہیں ، گجر نالے پر کام جاری ہے،سندھ حکومت گٹروں پر بنی ناجائز عمارتوں کو جائز قرار دینا چاہتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ  کا مزید کہنا تھا کہ مرتضيٰ وہاب کا مسکین چہرا آپ لوگوں کو نظر آرہا ہے  مگرمیرا کیس پراسیکیوشن جاتا ہے تو دہشتگردی کی دفعہ لگائی جاتی ہے ، پیسے لیکر پروسیکیوشن کرمنلز کو سپورٹ کرتی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر