بھارت کی نامور اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے لیگل نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے بچن کے نام سے آفشور کمپنیز کے حوالے سے پانامہ پیپرز میں آیا ہے جس کے بعد انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
رپورٹس کے مطابق اداکارہ آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) پہنچیں گی جہاں پر ان سے آفشور کمپنیز کے حوالے سے تحقیقات کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ایشوریا رائے کو اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جاچکا ہے جس پر اداکارہ کی جانب سے وقت مانگا گیا تھا ۔
اس حوالے سے ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو رواں سال ماہ نومبر میں پہلا نوٹس بھجوایا گیا تھا تاہم آخری نوٹس پر انہیں 20 دسمبر تک پوچھ گچھ کے لئے پیش ہونا لازمی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
