Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کا دو میگا ایونٹس، چار بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی کا اعلان

Now Reading:

پی سی بی کا دو میگا ایونٹس، چار بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے 2022 سے 2025 تک دو میگا ایونٹس  سمیت چار بین الاقوامی ٹیموں کی میزبانی کا اعلان  کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں پی سی بی نے کہا کہ کچھ خواہشات  پوری ہوجاتی ہیں، آپ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ چاہتے تھے اور ہم نے آپ  کی خواہش پوری کردی۔

پی سی بی کے اعلان کے مطابق پاکستان 2022 سے 2025 تک آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کی میزبانی کرے گا جبکہ اس دوران دو میگا ایونٹس (ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی )بھی پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

مارچ /اپریل 2022 میں آسٹریلوی ٹیم تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے پاکستان آئے گی۔

جون 2022 میں ویسٹ انڈین ٹیم رواں ماہ ملتوی ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ لیگ کے تین ون ڈے میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

انگلینڈ کی ٹیم  رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔انگلش ٹیم ستمبر 2022 میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز  جبکہ دسمبر 2022 میں تین ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

نیوزی لینڈ ٹیم بھی پاکستان کے رواں سال اور آئندہ سال کے دوران دو دورے کرے گی۔

Advertisement

دسمبر/جنوری 2022/23 میں کیو ی ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے جبکہ اپریل 2023 میں پانچ ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

2023 میں ون ڈے فارمیٹ  کا ایشیاکپ   جبکہ 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بھی پاکستان میں کھیلی جائے گی۔

Advertisement

پاکستان کے پاس اپنی سرزمین پر چیمپئنز ٹرافی کا کامیاب دفاع کرنے کا سنہری موقع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر