
پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیرسگالی کا پرچم لہراتے افریقی ملک نائجیریا پہنچ گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نائجیریا کی بندرگاہ ”لاگوس“ آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مشن کمانڈر کی نائجیرین حکام سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک بحریہ نے کورونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے لاگوس میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔
نیوی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ میڈیکل کیمپ میں 2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں، پاک بحریہ کے ڈائریکٹرجنرل میڈیکل سروسز سرجن ریٸر ایڈمرل قمر الحق نور نے بھی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بحریہ اوررائل نیوی آف اومان کے مابین بحری مشق ثمرالطیب کا انعقاد
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نائجیریا کے عوام نے پاک بحریہ کے اس جزبہ خیر سگالی کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
واضح رہےکہ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News