Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا افغانستان پر او آئی سی اجلاس کا خیر مقدم

Now Reading:

امریکا کا افغانستان پر او آئی سی اجلاس کا خیر مقدم

امریکا نے افغانستان میں او آئی سی کے کردار کا پرتپاک خیر مقدم کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے افغانستان میں اسلامی تعاون تنظٰیم کے کردار کا پرتپاک خیر مقدم کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے یہ تبصرہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس سعودی عرب کی جانب سے بلایا گیا تھا جس کی میزبانی پاکستان نے کی ہے جبکہ اس اجلاس کا مقصد مسلمانوں اور دیگر ممالک سمیت بین الاقوامی اداروں کو افغانستان کی مدد کے لیے اکٹھا کرنا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کانفرنس افغانستان کے بے سہارا لوگوں کے لئے ہے، شہباز گل

اس اجلاس میں او آئی سی نے اپنے جنرل سیکرٹریٹ میں انسانی ہمدردی، ثقافتی اور خاندانی امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سفیر طارق علی بخیت کو افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس اجلاس میں او آئی سی رکن ممالک ، غیر رکن ممالک سمیت عالمی تنظیموں کے 70 کے قریب وفود نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں افتتاحی خظاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 40 سال قبل 1980 میں بھی افغانستان پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس طلب کیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، آج ہمارے پاس موجوں کو پلٹانے کا ایک سنہری موقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر