Advertisement
Advertisement
Advertisement

مئیر پشاور کی نشست، جے یو آئی کے زبیر علی سب سے آگے

Now Reading:

مئیر پشاور کی نشست، جے یو آئی کے زبیر علی سب سے آگے

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جن کے مطابق  پشاور مئیر کی نشست کے لیے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زبیر علی 62388 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رضوان بنگش 50659 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے شیر رحمان 49596 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان پییپلز پارٹی (پی پی پی ) کے ارباب زرک 45958 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

جے یو آئی کے امیدوار برائے میئر شپ زبیر علی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پشاور کے تمام عوام کا شکر گزار ہوں، حکومت نے کوشش کی کہ نتائج تبدیل کرے لیکن ناکام ہوئے۔

زبیر علی نے کہا کہ اصل تبدیلی عوام اب دیکھے گی، پرانے پشاور کو بحال کروں گا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے والوں کے دعوے کھوکھلے تھے۔ آنے والے دنوں بہت تبدیلیاں آپ دیکھیں گے۔ زبیر علینے کہا کہ پشاور کے لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ ہماری جیت سے ایوانوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

دوسری جانب انتخابی عمل کے دوران توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے، اب تک 22 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سی سی پی او پشاور عباس احسن کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو بھی گرفتار کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں، ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر