Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان میں کورونا ویکسینیش تصدیق کے لئے اسمارٹ فون ایپ کا آغاز

Now Reading:

جاپان میں کورونا ویکسینیش تصدیق کے لئے اسمارٹ فون ایپ کا آغاز

جاپانی حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لئے کورونا ویکسینیشن کی اسمارٹ فون ایپ کا آغاز کر دیا ہے۔

 یہ موبائل ایپ عوامی مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کے کورونا ویکسینیشن کی تصدیق کے لئے بنائی گئی ہے تاکہ انتظامیہ کو معلوم ہو سکے کہ انہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگ چکی ہے۔

استعمال کرنے والے اسمارٹ فون سے قومی شناختی نمبر کارڈ کو اسکین کرتے ہیں، اور ایپ ان کو لگے ٹیکے کی صورتحال کو ظاہر کر دیتی ہے۔

ٹوکیو کے شِیناگاوا ضلعے نے اپنے دفتر میں ایک بوتھ قائم کیا ہے تاکہ ایپ استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنے والوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ وہ اُن رہائشیوں کو کاغذی سرٹیفکیٹ جاری کریں گے جن کے پاس شناختی کارڈ یا اسمارٹ فون نہیں ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ایک مرتبہ پھر ہنگامی حالت کا اعلان کیے جانے کی صورت میں حکومت ریستورانوں، شراب خانوں اور تقریبات وغیرہ کے انعقاد کے مقامات پر ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے والے لوگوں کے لیے، باہمی سماجی فاصلے کی پابندیاں عائد نہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ایپ پر موجود معلومات، ویکسینیشن کے ملک گیر ریکارڈ سسٹم میں ذخیرہ کردہ ڈیٹا پر مبنی ہیں۔

جاپانی حکومت نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ تقریباً ایک لاکھ کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹس کی تصدیق پر شکوک و شبہات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوکرین: زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھماکہ خیز گولے، آئی اے ای اے کی تشویش
پاکستان پر غیر ارادی احسانات؛ شکریہ مودی جی!
امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، فوجی فنڈنگ اور شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا
اسرائیلی بربریت جاری: غزہ میں زمینی کارروائی اور بمباری سے مزید 109 فلسطینی شہید
صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، احتجاج مظاہروں کا امکان
ٹرمپ ناٹ ویلکم ، لندن میں احتجاج کے ذریعے امریکی صدر کے استقبال کی تیاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر