Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپوزیشن صرف سلیکٹد فلم دیکھنا چاہتی اور انہیں ہمارا کام نظر نہیں آتا، حسان خاور

Now Reading:

اپوزیشن صرف سلیکٹد فلم دیکھنا چاہتی اور انہیں ہمارا کام نظر نہیں آتا، حسان خاور

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف سلیکٹد فلم دیکھنا چاہتی، انہیں ہمارا کام نظر نہیں آتا۔

حسان خاور نے جیلانی پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر باغات کا شہر تھا، ہم نے سالوں اس کے ساتھ جو کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ ہمیں اس شہر کو واپس پھولوں کا شہر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میاواکی جنگل ہماری حکومت کے کلائمٹ چینج ویژن کا مظہر ہے۔ یہ ایک جاپنیز بوٹنیسٹ میاواکی کی تخلیق ہے جس کے زریعے شہروں میں جنگل لگائے جا سکتے ہیں، یہ تین پرتوں میں ہوتا ہے جس میں مقامی پودے لگتے ہیں اور باہر سے پودے نہیں منگوانے پڑتے۔

لاہور میں 53 میاواکی جنگل لگ چکے ہیں اور دنیا کا سب سے بڑا میاواکی سو کینال کا جنگل سگیاں لاہور میں موجود ہے۔ دوسرا انڈسٹریل اسٹیٹ میں ہے جو پچاس کینال پر محیط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے آنے سے پہلے پچیس ہزار پودے لگا کرتے تھے اور ہم یہ عدد پانچ لاکھ تک لے گئے ہیں، حکومت کے اس کام میں شہریوں اور پرائیوٹ اداروں کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں دنیا گلوبل ویلیج بن چکی ہے اور تمام دنیا میں کورونا کی وجہ سے معاشی بحران آیا تھا۔ ہم جب آئے تو ہمیں آئی۔ایم۔ایف کے پاس جانا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک مہنگائی کی بات ہے اس سے میں متفق ہوں مگر ترقیاتی پروگرامز کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔ تاریخ میں پہلی بار پنجاب کا ساڑھے چھ سو ارب کا بجٹ ترقیاتی پروگرامز کے لیے رکھا گیا ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن صرف سلیکٹیڈ فلم دیکھنا چاہتی ہے، انہیں اٹھائیس ارب منی لانڈرنگ کی مد میں کرپشن نظر نہیں آتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر