Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھر میں عوام 7 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی سے محروم

Now Reading:

دنیا بھر میں عوام 7 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی سے محروم
یورپی یونین کی کرپٹو کرنسی کے لیے قانون سازی

کرپٹو کرنسی کی آڑ میں دھوکے باز افراد رواں سال دنیا بھر میں لوگوں کے 7 ارب 70 کروڑ ڈالر لے کر فرار ہوگئے۔

کرپٹو کرنسی کی مارکیٹ پر نظر رکھنے والی بلاک چین فرم چین اینالائسز کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2021 میں دھوکے باز افراد نے دنیا بھر میں عوام کو سبز باغ دکھا کر انہیں 7 ارب 70 کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی سے محروم کردیا۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی نسبت 81 فیصد زائد ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درج بالا رقم میں سے1 ارب 10 کروڑ ڈالر تو صرف دھوکہ دہی کی ایک ہی کارروائی میں ہڑپ لیے گئے، اس فراڈ میں روس اور یوکرائن کے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ۔

2021 میں کرپٹو کرنسی فراڈ کا اہم منبع ’ رگ پلز‘ رہا، جس میں ملزمان نے نئی کرپٹو کرنسی کے ڈیولپرز بن کر عوام سے بھاری منافع کی آس پر انہیں فنڈنگ کرنے کی ترغیب دی اور بعد ازاں پیسے لےکر غائب ہوگئے۔ 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ساتھ رگ پلز اسکیم (فراڈ)  2021 میں میں ہونے والےکرپٹو کرنسی کی مجموعی مالیت کا 37 فیصد رہا۔

Advertisement

رپورٹ میں اس بات کا انکشاف بھی کیا گیا کہ کرپٹو کرنسی خصوصا بٹ کوائن اور ایتھریم کی آڑ میں ہونے والے ان منظم مالیاتی جرائم میں میں جعل سازوں نے کرپٹو کرنسی میں نئے آنے والوں کو اپنا ہدف بنایا، جس سے دنیا بھر میں کرپٹوکرنسی کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے۔

2020 میں اس مد میں ہونے والے ایکٹو مالیاتی جرائم کی تعداد 2052 تھی جو رواں سال بڑھ کر 3 ہزار 300 تک پہنچ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر