واشنگٹن: پینٹاگون کے مطابق درجنوں امریکی فوجی انتہا پسند سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کی رپورٹ کے مطابق درجنوں امریکی فوجی گزشتہ ایک سال کے دوران کسی نہ کسی قسم کی ممنوعہ انتہا پسند سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے س لائیڈ آسٹن نے گزشتہ روز انتہا پسند سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے سے متعلق ورکنگ گروپ کی رپورٹ جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فوج میں جنسی جرائم کی وارداتیں بڑھ گئیں
رپورٹ جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ دفاع کے مرد و خواتین کی اکثریت ملک کے آئین کی حمایت اور دفاع کے لیے اٹھائے گئے حلف کا احترام کرتے ہیں جبکہ وہ ملک کی عزت اور دیانت داری کے ساتھ خدمت کرتے ہیں۔
لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ صرف چند ہی لوگ انتہاپسند سرگرمیوں میں ملوث رہ کر اس حلف کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے واضح کرنے سے انکار کیا ہے کہ ان کے فوجی کس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث تھے لیکن انہوں نے مثال کے طور پر حکومت کا تختہ الٹنے یا گھریلو دہشت گردیا کا حوال دیا۔
واضح رہے کہ فروری 2021 میں پینٹاگون کے سربراہ نے اپنی صفوں کے اندر انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے سے متعلق محکمہ دفاع کی پالیسیوں پر نظر ثانی کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جوہری مذاکرات کس کروٹ بیٹھیں گے؟
خیال رہے کہ پینٹاگون کی جانب سے یہ فیصلہ اس انکشاف کے بعد کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کے درجنوں سابق ارکان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکا میں کیٹپل ہل پر حملے میں حصہ لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
