
بالی ووڈ فلم ‘پُشپا‘ کا پہلا پارٹ تو ریلیز ہو ہ چکا ہے تاہم اس فلم کے گانے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
سمانتھا نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ فلم کے لے خود کو اچھا دیکھانے کے لیےبہت محنت کرنا پڑتی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں ان کے ساتھ اللو ارجن کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی خوبصورتی برقار رکھنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرتی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
سمانتھا کی تازہ ترین پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، اداکارہ ملاویکا موہنن نے تبصرہ کیا ساتھ ہی دیگر مشہور شخصیات جیسے تمنا بھاٹیہ، روہانی شرما اور پرل مانے نے بھی فائر آئیکونز کے ساتھ ان کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا۔
سامنتھا روتھ پربھونے بیبی، مجیلی، یہ مایا چیساو، رنگاستھلم، نیتانے این پونواسنتھم، یتو ویلیپوئندھی ماناسو، سیتھمما وکیٹلو سریمالے چیتو اور دیگرفلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔
اس فلم میں اداکار ارجن اوراداکارہ رشمیکا مندانا نے مرکزی کرادار ادا کیا ہے۔
1 million likes !! https://t.co/YfCNkgGfMF
— Samantha (@Samanthaprabhu2) December 16, 2021
فلم ‘پُشپا‘ پر فلم بینوں کی جانب سے کافی اچھا رسپانس دیکھنے میں آرہا ہے۔
ساتھ ہی فلم ساؤتھ کی سپر اسٹار سامنتھا روتھ پربھو کا بھی فلم میں خصوصی گانے ’او انٹاوا’ کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
ڈانسر اور اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو کے ڈانس کی تعریف مداح ان کے نئے گانے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کر کے کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ فلم پشپا میں اللو ارجن پشپا راج کا کردار نبھا رہے ہیں تو رشمیکا سری ولی کا کردار نبھا رہی ہے اور اللو ارجن ، رشمیکا مندانا اور فہد فاسل بھی اس میں اداکاری کرتے نظر آئے گے۔
فلم نونین یرنینی اور میتھری مووی میکرز کے وائی شنکر اور متم سیٹی میڈیا کے تعاون سے تیار ہوئی اور اسکی ہدایت سوکمار نے کی ہے۔
جبکہ موسیقی دیوی شری پرساد نے کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اس فلم کا دوسرا پارٹ سال 2022 میں ریلیز کیا جائے گا۔
سامنتھا اکنینی کی پیدائش 28 اپریل 1987 کو چنئی کے مضافات میں پللاورم میں ہوئی۔ سامنتھا کے والد پربھو ایک تامل اور ان کی والدہ ننیٹے پربھو ایک ملیالی خاتون تھیں ۔
سال 2013ء میں سامنتھا ایک ہی سال میں دو، بہترین تلگو اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ اور بہترین تمل اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
یاد رہے سامنتھا روتھ پربھو کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو سامنتھا ڈیجیٹل ڈیبیو کرچکی ہے اور منوج باجپائی کے ساتھ ویب سیریز دی فیمیلی مین سیریز 2 میں بھی نظر آئی-
واضح رہے کہ ذاتی محاذ پر، سامنتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے شادی کی تھی لیکن یہ دونوں اس سال اکتوبر میں الگ ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News