شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسیحی کمیونٹی بڑی محنتی طبقہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی، مسیحی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بطورمہمان خصوصی کیک بھی کاٹا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرے مسیحی بھائیو، سی ڈی اے کو مبارکباد دیتا ہوں کو آج پہلی مرتبہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دو کرسمس ٹری لگائے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ مسیحی کمیونٹی بڑی محنتی طبقہ ہے، سیالکوٹ واقعے سے جتنی شرمندگی ہوئی ہے وہ بہت زیادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے کے بعد میری خواہش ہے میں تمام چرچز میں خود جاکر ان کی حوصلہ افزائی کروں۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کرسچن کو کبھی مانگتے ہوئے نہیں دیکھا، یہ بڑی محنتی ہیں۔
یاد رہے دنیا بھر میں مسیحی برادری حضرت عیسٰی علیہ السلام کی ولادت کی خوشی میں ہرسال 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے، جس میں عیسائی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور رہائشی عمارتوں کو برقی قمقموں اور پھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایا جاتا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
