Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا مجرمانہ غفلت ہے،سراج الحق

Now Reading:

او آئی سی اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا مجرمانہ غفلت ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 41سال بعد ہونے والے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا مجرمانہ غفلت ہے اور باعث شرم ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس خوش آئند لیکن کشمیر پر بات نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر پر خاموشی اختیار کرنا باعث شرم ہے، 41سال بعد ہونے والے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا مجرمانہ غفلت ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ افغانستان میں بحران کا باعث بننے والی بیرونی طاقتیں اب عملی تعاون کریں، مدعی اگر سست ہو تو بیرونی دنیا کسی بھی مسئلے پر تعاون نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کوایجنڈے میں شامل نہ کر کے کس کو راضی کرنے کی کوشش کی ہے؟ اچھا موقع تھا افغانستان کی حکومت تسلیم کر کے پوری دنیا پر پریشر ڈالا جاتا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

Advertisement

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کی خارجہ پالیسی بھی آزاد نہیں ہے، افغان عوام کی فتح کے بعد فلسطین اور کشمیرمیں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر