Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون پابندیاں، رومانیہ میں مظاہرین کا پارلیمنٹ پر حملہ، جرمنی میں مظاہرہ

Now Reading:

اومیکرون پابندیاں، رومانیہ میں مظاہرین کا پارلیمنٹ پر حملہ، جرمنی میں مظاہرہ

رومانیہ میں سینکڑوں مظاہرین نے کورونا ہیلتھ پاس کو لازمی قرار دینے کی تجویز کے خلاف پارلیمنٹ پر ہلا بول دیا۔

رومانیہ کی پارلیمنٹ میں آج حکومتی اتحاد کے درمیان ملازمین کے لیے کورونا ہیلتھ پاس کو لازمی قرار دیے جانے کی تجویز پر بحث جاری تھی۔ اِس دوران ملک کے مختلف حصوں سے آئے دو سے ڈھائی ہزار مظاہرین پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوگئے۔

 قومی پرچم تھامے آزادی کے نعرے لگاتے مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے اور احاطے میں کھڑی گاڑیوں پر اسپرے پینٹ کردیا تاہم پولیس نے اُنہیں پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا۔

مظاہرین کو اپوزیشن جماعت کی جانب سے مکمل حمایت حاصل تھی۔ رومانیہ یورپی یونین میں شامل دوسرا ملک ہے جہاں ویکسین شدہ افراد کی تعداد بہت کم یعنی 40 فیصد ہے۔ رومانیہ حکومت کے مجوزہ ہیلتھ پاس کے مطابق ملازمین کو ویکسین سرٹیفیکٹ یا منفی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

Advertisement

جرمنی میں بھی اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے۔

کورونا پابندیوں کے خلاف گزشتہ شب ملک کے جنوبی شہر منہائم میں سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا۔

باڈن ورٹمبرگ کی صوبائی حکومت کی طرف سے ایسے اجتماعات پر پابندی عائد ہے لیکن مظاہرین نے اسے نظرانداز کردیا۔ سکیورٹی فورسز نے اس مظاہرے کو منشتر کرنے کی کوشش کی تو مظاہرین نے مزاحمت دکھائی اور یوں صورتحال پرتشدد ہو گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 13 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کو ہسپتال میں داخل بھی کرانا پڑا۔ 13 مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر