Advertisement
Advertisement
Advertisement

بزنس کمیونٹی ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، چیئرمین نیب

Now Reading:

بزنس کمیونٹی ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، چیئرمین نیب
چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملکی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے منڈی بہائوالدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کےوفد کی ملاقات ہوئی جس میں منڈی بہائو الدین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے نیب کی ملک کو کرپشن فری بنانے کیلئے کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملکی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، نیب بزنس فرینڈلی ادارہ ہے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے گذشتہ چار سالوں میں 539 ارب روپے بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر نہ صرف برآمد کئے بلکہ ہزاروں ہائوسنگ سوسائٹیز کے متاثرین، دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے حوالے کئے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب بزنس کمیونٹی کی ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، نیب کے کسی اقدام سے بزنس کمیونٹی کیلئے نہ پہلے مشکلات پیدا ہوئیں اور نہ اب ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر