Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف الیکشن کمشنر پر الزامات؛ فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول

Now Reading:

چیف الیکشن کمشنر پر الزامات؛ فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول

الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے حوالے سے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کے خلاف الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات کے معاملے پر سماعت کی۔ اعظم سواتی الیکشن کمیشن کے روبرو ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔

سندھ سے الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی نے اعظم سواتی کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں پیش کیوں نہیں ہوتے، تمام ادارے آپ کے ہیں انہیں برا بھلا کہنا درست نہیں، آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے۔

اعظم خان سواتی نے جواب میں کہا کہ میں نے ہمیشہ الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانے کے لئے آواز اٹھائی ہے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کرتے ہوئے دونوں کو آئندہ کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement

متعلقہ خبر: فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ان کی معذرت قبول کرنے پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، الیکشن کمیشن کو ہر لحاظ سے طاقتور کیا جائے گا، حکومت الیکشن کمیشن کو مستحکم کرنے کے لیے ساتھ کھڑی ہوگی، ای وی ایم کے ذریعے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کی جائے گی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن اچھے فیصلے کرنے والا ہے۔

کیس کا پس منظر

چند ماہ قبل اعظم خان سواتی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران الیکٹرنک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزام لگائے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ یہ ادارہ ہی ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے، ایسے اداروں کو آگ لگا دی جائے۔

بعد ازاں اعظم خان سواتی ، فواد چوہدری اور شبلی فراز نے الگ الگ مواقع پر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر اسی نوعیت کے الزام لگائے تھے۔ فواد چوہدری نے پہلے ہی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر