Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف علاج کے لیے لندن پہنچ گئے

Now Reading:

نوازشریف علاج کے لیے لندن پہنچ گئے
نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ہمراہ لندن پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لندن پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement

اپنے پیغام میں ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کا طیارہ “ایئرایمبولینس” ہتھیرو ایئرپورٹ‌ پر لینڈ چکا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی رحمت اور قوم کی دعاؤں سے قائد محمد نواز شریف بحفاظت لندن پہنچ گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں کہ سفر کے دوران کوئی طبی پیچیدگی نہیں ہوئی اور اب محمد نواز شریف کا برطانیہ میں معالجین معائنہ کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان سے اپیل ہے کہ دعاؤں کا یہ سلسلہ جاری رکھیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ شہباز شریف نواز شریف کی صحت یابی تک ان کے ساتھ قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے قطر ائیر ایمبولینس کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوئے ،وزارت داخلہ نے باہر جانے کی اجازت دے دی تھی۔

حکومت کی جانب سے ایئر ایمبولینس کو مکمل کلیئرنس دے دی گئی جبکہ نواز شریف کو کاررواں کی صورت میں جاتی امراء سےایئر پورٹ لے جایا جا رہا تھا۔

قافلے میں سا بق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدراور خاندان کے دیگر افراد جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھے

ذرائع کے مطا بق ائیر پورٹ روانگی کے موقع پر شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس بھی ہمراہ تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر