Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں فلموں اور ڈراموں کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

پاکستان میں فلموں اور ڈراموں کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فلموں اور ڈراموں کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے نیشنل ایوارڈ کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ 1960 میں پاکستان میں دنیا کی تیسری بڑی فلم انڈسٹری تھی۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ جس شعبے نے پاکستان کی کہانی دنیا کو بتانی تھی اسے کمزور کیا گیا، تاہم اب ہم نے نئی فلم پالیسی مکمل کرلی ہے۔ ایوارڈز کے لیے 25 کروڑ روپے سے زائد رقم موسیقاروں آرٹسٹس اور فلم سازوں کو دیں گے۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے والوں کو ماضی میں کمزور کیا گیا اور ہم نے ماضی میں فلم، ڈراموں اور میوزک کا بیڑا غرق کر دیا۔ اگلے سال 22 ایوارڈز میوزیشنز، فلم میکرز اور آرٹسٹس کو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اشتہارات میں باہر کے ایکٹرز کو لیا جاتا ہے اور اپنے ایکٹرز بے روزگار ہو رہے ہیں۔ اس طرح کے اشتہارات پر بہت زیادہ ٹیکس لگا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی وی میں فلم ڈویژن بنا رہے ہیں اور ایران کے ساتھ مل کر علامہ محمد اقبال پر فلم بھی بنا رہے ہیں۔ یہ فلمیں بڑے بجٹ کی فلمیں ہیں اور بین الاقوامی سطح کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان پر بھی فلم بنا رہے ہیں۔ سنیما میں بجلی کے ریٹ انڈسٹریل ریٹ ہوں گے البتہ سنیما کے اوپر سے ہم نے ٹیکس ختم کیے ہیں۔

قبل ازیں، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان میڈیا روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، فلم اور ڈرامہ کی صنعت میں بھی دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں نے دیگر زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ اپنا ایک مقام بنایا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی ڈراموں کو ملائیشیا کے عوام کو بھی پیش کیا جا سکے۔

Advertisement

ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ میڈیا، فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر