Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں، محققین کا دعویٰ

Now Reading:

اومیکرون ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں، محققین کا دعویٰ
اومیکرون

اومیکرون

برطانوی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ اومیکرون ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکیرون‘ سے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق کے  سامنے آنے کے بعد کرسمس پر ملک بھر میں قرنطینہ میں موجود کورونا مریضوں کے لیے قرنطینہ کے دنوں میں کمی کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز بورس جانسن نے اعلان کیا کہ لوگ احتیاط کے ساتھ کرسمس مناسکتے ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ ہم اومیکرون کے پھیلاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو 25 دسمبر کے فوراً بعد دوبارہ سے سختی کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ اومیکرون کی کیا علامات ہیں؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے ایک تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ ’اومیکرون‘ ڈیلٹا وائرس سے زیادہ خطرناک نہیں ہے‘۔ سائنسدانوں نے اومیکرون سے متعلق پچھلی تحقیق کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی بوسٹر ڈوز لگوانے سے نئے ویرینٹ سے بچا جاسکتا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب جنوبی افریقا میں کی جانے والے ایک تحقیق میں بھی اس بات کی تائید کی گئی ہے کہ ڈیلٹا وائرس کے مقابلے میں اومیکرون سے اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ 80 فیصد کم ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اومیکرون کو بالکل نظرانداز کردیا جائے، اس سے بھی بہت سے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے برطانوی حکومت کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کورونا متاثرین کے لیے 10 دن کے قرطنینہ کو 7 دن میں تبدیل کردیا ہے تاکہ وہ بھی کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر