 
                                                                              آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کا گیس کی عدم فراہمی کے خلاف دھرنا جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھرنا سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس کے باہر دیا جارہا ہے ۔
چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سمیر گلزار نے کہا کہ ہمارے سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ کے لئے بند کردئے گئے ، ہم مجموعی گیس کا صرف 15 فیصد استعمال کرتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کاروبار تباہ کردیا گیا ہے، سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال کی جائے ۔
چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سمیر گلزار نے مزید کہا کہ ہمارا دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 