Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی برآمدات کےباوجودٹماٹرسستانہ ہوسکا

Now Reading:

ایرانی برآمدات کےباوجودٹماٹرسستانہ ہوسکا
ٹماٹر

شہرقائدمیں ایرانی برآمدات کےباوجودمقامی مارکیٹ میں ٹماٹرسستانا ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی فصل نہ آنے پر حکومت نے سات کمپنیوں کو چار ہزار پانچ سو ٹن ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دی ہےجس کے بعد تاحال چار سو نواسی ٹن ایرانی ٹماٹر ملک میں درآمد کیا جاچکا ہے۔

کراچی کی منڈیوں میں ٹماٹر کی وافر مقدار ہونے کے باوجود ریٹیل مارکیٹ میں ٹماٹر اوسطاً تین سو روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ منڈیوں میں درآمدی ٹماٹر کے تھوک 230سے 240 روپے فی کلو تک  فروخت ہورہے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ درآمدی کمپنیوں ،آڑھتیوں، تھوک فروشوں اورخوردہ فروشوں کی ملی بگھت ٹماٹر مہنگا ہونے کی واحد وجہ ہے۔

شہریوں کاکہناہےکہ ٹماٹرکی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی جبکہ انتظامیہ کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی بےبس دکھائی دے رہی ہیں۔ ٹماٹر کی مقامی فصل دسمبرمیں مارکیٹ پہنچے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر