
حافظ آباد میں ریسکیو 1122 اور سٹی ٹریفک پولیس نے دھند اور سموگ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں آگاہی واک کا اہتمام کیا۔
واک گوجرانوالہ روڈ سے شروع ہو کر جناح چوک پر اختتام پزیر ہوئی جس میں نجی کالج کے طلباء اور طلبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
واک کا مقصد شہریوں کو آلودہ ماحول سے بچنے اور دوران سفر ماسک اور چشمے کے استعمال کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔
واک کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ماسک پہننے اور چشمہ لگانے سےشہری سانس ، گلے اور پھیپھڑوں کے مختلف امراض سے محفوظ رہ سکیں گے۔ اس لئے شہری ماسک اور چشمے کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
منتظمین نے کہا کہ گھر سے باہر نکلتے وقت چشمے کا استعمال کریں اور سفر کے دوران یا بعد میں آنکھوں کو پانی سے اچھی طرح دھوئیں ، ہلکا اور ڈھیلا ڈھالا لباس پہنیں ، سر پر ٹوپی یا رومال ضرور رکھیں اور ناک و منہ کو ماسک یا رومال سے ڈھانپ کر رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سردی کے موسم میں دھند اور دھویں کی آمیزش سے ماحول میں سموگ کی صورتحال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی بہت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News