
حیدرآباد میں شہری گیس کے بھاری بلز جمع کروانے کے باوجود گھروں میں لکڑیوں کے ذریعے چولہے جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ مختلف علاقوں میں گیس کا کم پریشر اور گھنٹوں گیس غائب ہوجانے کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ررہا ہے، گیس نا ہونے کی وجہ سے ناشتہ ، دوپہر و رات کا کھانا نہیں بن پاتا ۔
لطیف آباد نمبر، 10، 11، کچہ قلعہ, پریٹ آباد، لیاقت کالونی و دیگر علاقے شدید متاثر ہیں، صبح سویرے ان علاقوں میں گیس نا ہونے کی صورت میں بچے بغیر ناشتے کے اسلکول جانے پر مجبور ہو گئے ہیں، گیس کی قلت سے شہری شدید پریشانی اور اذیت کا شکار ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News