
پاکستان میں موجود کرشنا مندر راوی روڈ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد بھارت سے آ ئے 87 ہندو یاتری واپس بھارت روانہ ہو گئے۔
چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی جا نب سے یاتریوں کو خصوصی تحائف بھی پیش کئے گئے ، بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد نے مہمانوں کو رخصت کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی سیکر ٹری فراز عبا س ، بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی ، و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ہندو یاتری اپنی 7 روزہ یا ترا مکمل کرنے کے بعد روانہ ہوئے، اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ اور مقامی پولیس و انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
پارٹی لیڈر سنجیو کمارنے کہا کہ حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کے انتظامات بہترین تھے ۔
راکیش اروڑا نے کہا کہ ہمیں یہا ں بہت عزت و پیار دیا گیا۔
جسونت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی ہے ، ہم نے بہت سکون سے اپنی رسومات ادا کیں ۔
آشوب جی نے اس موقع پر مندروں کی حفاظت اور مہمان نوازی اور سیکورٹی کے اعلی انتظامات پر حکومت اور چیئرمین ٹرسٹ بورڈ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News