انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم پاکستان کی شاندار بالنگ کے آگے صرف 52 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے صرف ایک کھلاڑی نانگیالا خان (15) کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر ز میں داخل نہ ہوسکا۔افغانستان کے ٹوٹل 52 رنز میں بھی 11 رنز ایکسٹراز کے شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے احمد خان نے 3، ذیشان ضمیر اور اویس علی نے 2، 2 جبکہ قاسم اکرم اور علی اسفند نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تاہم 53 رنز کے مختصر ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی اور 6 وکٹیں گنوا بیٹھی۔
ACC U19 Asia Cup 2021
Pakistan beat Afghanistan by 4 wickets
🇦🇫 52 all out (23.1 ov)
🇵🇰 53-6 (16.4 ov)#AFGvPAK | #U19AsiaCup | #PakistanFutureStars— PCB Live Scores (@TheRealPCB_Live) December 23, 2021
پاکستان کی جانب سے معاذ احمد صداقت 14 اور حسیب اللہ 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔ان کے علاوہ عبدالواحد 9، محمد عرفان خان 4 اور رضوان محمود سید 2رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
قاسم اکرم اور محمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے پویلن لوٹ گئے۔
افغانستان کی جانب سے نور احمد نے 3 ، بلال سمیع نے 2 جبکہ اظہاراللہ نوید نے ایک وکٹ حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
