Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں 16نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری دی گئی ہے، وزیر صنعت وتجارت

Now Reading:

پنجاب میں 16نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری دی گئی ہے، وزیر صنعت وتجارت

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں 16نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی اپنے آفس میں سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 16نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری دی گئی ہے.

خوشاب میں 6، ڈی جی خان میں 3، میانوالی میں 5اور جہلم میں 2نئے سیمنٹ پلانٹ لگیں گے، نئے سیمنٹ پلانٹ لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور ہزاروں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت کے بزنس فرینڈلی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، پنجاب ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نئی منزل بن چکا ہے، گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں 300ارب روپے سے زائد کی نئی سرمایہ کاری آئی ہے، اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں 1218نئے صنعتی یونٹس لگ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے ون ونڈو کی سہولت دی گئی ہے۔

Advertisement

سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے سرمایہ کاری سہولت سینٹر بھی بنایا گیا ہے، انسپکٹر لیس رجیم کے بعد زیرو این او سی کی پالیسی بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔

میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ صنعتی مراکز میں جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر
پاکستان میں ہونڈا سٹی کی نئی قیمت سامنے آگئی
تیل اور گھی کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر
مشہور کار ساز کمپنی ہونڈا نے اپنی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا
گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر؛ حکومت نے اچانک بڑا فیصلہ کرلیا
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر