Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور عوام کا ہر منصوبہ نااہلوں پر بجلی بن کر گرتا ہے، شہباز گِل

Now Reading:

پاکستان اور عوام کا ہر منصوبہ نااہلوں پر بجلی بن کر گرتا ہے، شہباز گِل
شہباز گِل

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پاکستان اور عوام کا ہر منصوبہ نااہلوں پر بجلی بن کر گرتا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہر منصوبہ شریف خاندان کی سہولت دیکھ کر ترتیب دیا گیا، کک بیکس کیلئے تختیاں لگانے والوں کا صفایا ہوچکا۔

ان کا کہنا تھا کہ سفاری سوٹ اور لمبے بوٹ پہن کر فوٹو شوٹ کرنے والے شعبدہ بازوں کی چھٹی ہو چکی، آج حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بن کر کرپٹِ اعلیٰ بننے والے اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ کا حساب دیں، کرپشن کی نظر ہونے والا پیسہ آج ‏صحت، زراعت، تعلیم اور انڈسٹری پر خرچ ہو رہا ہے۔

ترجمان وزیر اعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور عوام کا ہر منصوبہ نااہلوں پر بجلی بن کر گرتا ہے، اسپیشل ٹیکنالوجی زون پاکستان کیلئے آئی ٹی انقلاب کی راہ ہموار کرے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  عمران خان آج ایک بار پھر اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کا  افتتاح 2014 میں ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا لاہور میں نالج پارک کے افتتاح پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب نالج پارک کا افتتاح 2014 میں شہباز شریف صاحب کر چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کے منصوبوں کے دوبارہ افتتاح چھوڑیں اور گھر جانے کی منصوبہ بندی کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب عوام کو آپ کی جھوٹی تختیاں نہیں بلکہ رخصتی چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نالج پارک کے لیے زمین کا حصول، منصوبہ بندی اور تمام کام وزیراعلی پنجاب شہباز شریف 2014 میں مکمل کر چکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے شہباز شریف کی بنائی ہوئی تمام لائبریریاں بھی بند کر دیں جبکہ عمران صاحب نے لائبریریوں کے منصوبے کی نیب تحقیقات شروع کرائی اور فنڈز بند کرادیے۔

Advertisement

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں کا نام تبدیل کرکے تختیاں لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی رخصتی اور گھر روانگی کے عوامی منصوبے کا افتتاح ہوچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب صرف عمران صاحب کے گھر جانے کی منصوبہ بندی ہی عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر