
تُرک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کا پاکستانی انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔
اداکار ارسلان بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسرابیلگیچ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شئیر کی گئی تصویر میں ارسلان بٹ کے ساتھ اداکارہ اسرا بیلگیچ بھی موجود ہیں۔
اس تصویر میں اسرا بیلگیچ اپنے نئے پاکستانی انداز میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
ارسلان بٹ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خوبصورت ملاقات تھی۔
اداکار نے لکھا کہ یہ بڑے دِل والی عالمی معیار کی فنکارہ ہیں، اللّٰہ اِنہیں نظر بد سے محفوظ رکھے۔
اسرابیلگیچ کا اس نئے انداز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
اسرا بیلگیچ اپنے نئے پراجیکٹ میں ارسلان بٹ کے ساتھ کوکنگ آئل اور گھی کے اشتہار میں نظر آرہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ارسلان اسد بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔
اداکار کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں ارسلان بٹ کے ہمراہ تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ بھی موجود تھیں۔
ارسلان بٹ نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنائی تھی کہ وہ جلد اسرا بیلگیچ کے ہمراہ ایک نئے پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔
شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اسرا بیلگیچ کے ہمراہ کام کرنا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔
اداکار نے کہا کہ اسرا بیلگیچ واقعی بہت ہی شائستہ اور باصلاحیت لڑکی ہیں، میں نے سیٹ پر اسرا کی صحبت سے لطف اٹھایا۔
ارسلان بٹ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرا کو پاکستان میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ ارسلان اسد بٹ کی جانب سے اس نئے پراجیکٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں گئیں ۔
ارسلان بٹ ایک پاکستانی ماڈل اور اداکار ہیں ،وہ شاندار اداکاری کی مہارت کے ساتھ ایک دلکش شخصیت کے مالک بھی ہیں۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012 میں ماڈلنگ سے کیا جبکہ اداکاری کیرئیر کا آغاز 2014 میں ڈرامہ ڈھول بجنے لگا سے کیا اور 2018 میں سپر ہٹ فلم پرواز ہے جنون میں بڑے پردے پر پرفارم کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News