
1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ پر مبنی فلم ’’83‘‘ میں عالیہ بھٹ ورسٹائل اداکار رنویر سنگھ کی اداکاری دیکھ کر دنگ رہ گئیں۔
گزشتہ رات فلم کے گرینڈ پریمیئر کی تقریب منعقد ہوئی جس میں عالیہ بھٹ سمیت بالی ووڈ کے دیگر فنکاروں نے شرکت رکت کی۔
تقریب کے بعد جب عالیہ بھٹ سے فلم اور رنویر سنگھ کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ نے فلم کے بارے میں کہا ’’بہترین، شاندار‘‘۔
عالیہ بھٹ سے جب رنویر سنگھ کی اداکاری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’اب میں کیا بولوں کچھ ہے ہی نہیں بولنے کو بہت ہی عمدہ اداکاری تھی‘‘۔ اداکارہ نے ازراہِ مذاق کہا کہ فلم ریلیز ہونے کے بعد ایک لمبی ’’کتھا‘‘ لکھوں گی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
83 فلم 24 دسمبر یعنی کل بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہے اور شائقین اس تاریخی فلم کو دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اس سے قبل دبئی میں ایک عظیم الشان پریمیئر ہوا تھا جہاں پوری اسٹار کاسٹ نے کھڑے ہوکر داد وصول کی تھی جب کہ رنویر کی یہ ساری محبت دیکھ کر آنکھیں نم ہو گئیں تھیں۔
رنویر نے اس فلم کے لیے بہت محنت کی ہے جب ’’83‘‘ فلم کی پہلی جھلک سامنے آئی تو رنویر کو کپل دیو کے روپ میں دیکھ کر سب دنگ رہ گئے تھے۔
اس فلم میں دیپیکا پڈوکون بھی ہیں جو فلم میں کپل دیو کی بیوی رومی دیو کا کردار ادا کر رہی ہیں اوروہ اس فلم کی پروڈیوسر بھی بن گئی ہیں۔
معروف فلمساز کبیر خان جو اکثر ہٹکے موضوع کا انتخاب کرتے ہیں، اس تاریخی کہانی کی ہدایت کاری میں بہت آگے نکل گئے ہیں۔ رنویر سنگھ نے اپنی ایک بات چیت میں بتایا تھا کہ ’’83‘‘ ایک زبردست فلم ہے جس کے بننے کا انتظار تھا۔
جہاں مداح بھی طویل عرصے بعد رنویر اور دیپیکا کو دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، وہیں شادی کے بعد یہ ان کی پہلی فلم ایک ساتھ ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News