43 سالہ ہالی ووڈ ایوارڈ یافتہ اداکار جیمز فرانکو نے ماضی میں اپنی طالبات کے ساتھ جنسی تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔
جیمز فرانکو پر 2018 میں کم از کم پانچ خواتین کی جانب سے ماڈلنگ اور اداکاری کی تعلیم دیتے ہوئے جنسی زیادتی اور فحش ویڈیوز ریکارڈ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
10 .ماہ بعد جیمز فرانکو نے اپنے اسکول کی طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیمز فرانکو نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ 2016 سے پہلے ’جنسی لت‘ کے جنون میں مبتلا تھے۔
ایوارڈ یافتہ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ شراب کے عادی تھے اور کم از کم دو دہائیوں سے اس کا شکار تھے۔

جیمز فرانکو کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ماسٹر آف سیکس سینز اور نیوڈیٹی ماڈلنگ سکھانے کے لیے ایک اسکول کھولا تو انہوں نے اپنے ہی طالب علموں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اور محسوس کیا کہ وہ اپنی مرضی سے کر رہے ہیں۔
اداکار نے خواتین سے معافی مانگی تاہم جیمز فرانکو نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب سے یہ کام کر رہے ہیں اور کتنے طلباء کو نشانہ بنایا۔
دو اداکارئیں سارہ ٹیتھر پاکلن اور ٹونی گیل نے لاس اینجلس سپریم کورٹ میں 3 اکتوبر 2019 کو جیمز فرانکو کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔
جنوری 2018 میں، پانچ خواتین پر بیک وقت جنسی زیادتی اور فحش ویڈیوز بنانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

دونوں اداکاراؤں نے دعویٰ کیا کہ جیمز فرانکو نے تعلیم کے دوران ان کا استحصال کیا۔
تاہم اداکار نے اپنے خلاف مقدمہ دائر کرنے والی دونوں خواتین سے فروری 2021 میں 22 لاکھ ڈالر کی رقم کے عوض معاہدہ کرلیا تھا۔
مقدمے کی سماعت کے 10 ماہ بعد اداکار نے اعتراف کیا کہ وہ جنسی تعلقات کے عادی تھا۔
یاد رہے کہ جیمز فرانکو نے اپنی اداکاری کا آغاز 1997 میں کیا تھا، لیکن 2000 کے بعد وہ نمایاں ہوئے اور 2009 میں ایک فیشن میگزین نے انہیں دنیا کے پرکشش ترین مردوں میں سے ایک قرار دیا تھا۔
انہیں دنیا کا پرکشش ترین مرد قرار دینے کے بعد، بہت سی خواتین ان کی زینت بن گئیں اور اس ہی وجہ سے مداحوں اور ان کے کئی افیئرز کی خبریں منظر عام پر آئیں۔
واضح رہے کہ جسٹن اور ایمبر ہرڈ کے تعلقات کی ایک کہانی بھی منظر عام پر آئی لیکن دونوں نے اس پر کبھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
