ویڈیو گیمز کے شائق دنیا کے ہر خطے میں پائے جاتے ہیں۔ ویڈیو گیمز کھیلنے کے دلدادہ افراد آج بھی دو گروپوں میں تقیسم ہیں۔ ایک گروپ گیمنگ کے لیے کمپیوٹر کو بہترین قرار دیتا ہے تو دوسرا گروپ گیمنگ کنسول کو اپنا پسندیدہ سمجھتا ہے۔
گیم کھیلنے کے لیے دونوں ہی پلیٹ فارمز کے اپنے اپنے مثبت اور منفی فائدے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہر فرد کی انفرادی پسند نا پسند بھی بہت معنی رکھتی ہے۔
گیمنگ ایکسپرٹ کے نزدیک اگرچہ کسی ایک پلیٹ فارم کو اچھا یا براکہنا بہت مشکل ہے، لیکن اس معاملے میں یہ بات بھی بہت اہمیت رکھتی ہے کہ آپ گیم کون سا کھیل رہے ہیں کیوں کہ کچھ گیم کمپیوٹر پر اور کچھ گیمز گیمنگ کنسول پر زیادہ مزہ دیتے ہیں۔
مثال کے طور پر آپ ’ کال آف ڈیوٹی‘ کو ایکس باکس پر کھیل سکتے ہیں لیکن آن لائن کسینو جیسے گیمز کو محض کنسول پرآن لائن نہیں کھیلا جاسکتا۔
زیر نظر مضمون میں ایسے ہی ویڈیو گیمز کا احاطہ کیا گیا ہے جو کمپیوٹر اور گیمنگ کنسول کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔
کمپیوٹر پر زیادہ بہتر کام کرنے والے گیمز؛
ڈریگن ایج
ڈریگن ایج سیریز RPG ( رول پلیئنگ گیم ) فرنچائز کے تاریک تصورات پر مبنی ہے۔ یہ گیم بایو وار کی جانب سے ڈیولپ ہونے والے سب سے مقبول ترین گیم Dungeons & Dragons سے متاثر دکھائی دیتا ہے۔
یہ گیم کمپیوٹر اورر کنسول دونوں کے لیے دست یاب ہے، لیکن کنسول کی نسبت کمپیوٹر پر اس گیم کو کھیلنا زیادہ لطف اندوز ہے۔

بنیادی طور پر یہ گیم کی بورڈ اور ماؤس کے ساتھ کھیلنے کے لیے بنایا گیا ہے اور کمپیوٹر پر اس کی گرافکس بھی زیادہ جاذب نظر دکھائی دیتی ہیں۔
کنسول پیڈ پر اس گیم کے کنٹرولز تھکا دیتے ہیں اور اس کے اسٹریٹیجک عناصر بھی کنسول پر بہتر کارکردگی نہیں دکھاتے۔
Divinity: اوریجنل سِن2
ڈائیونیٹٰی اوریجنل سن 2 بہترین کہانی اور دلچسپ کرداروں کے ساتھ بنائے جانے والے بہترین رول پلیئنگ گیمزمیں سے ایک ہے۔

ابتدائی طور پر اس گیم کو کمپیوٹر کے لیے بنایا گیا تھا بعد ازاں اسے کنسول پر بھی منتقل کردیا گیا۔ کھلاڑی اسے کنسول پر بھی کھیل سکتے ہیں لیکن کمپیوٹر پر کی بورڈ اور ماؤس کی بدولت میدان جنگ میں لڑنے اور شارٹ کیز استعمال کرنا کنسول کی نسبت زیادہ سہل ہے۔
ایلڈر اسکرولز
جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ کمپیوٹر پر کھیلے جانے والے گیمز میں گرافکس بہترین ہوتی ہیں اور ’ دی ایلڈر اسکرول‘ ان گیمز میں سے ایک ہے جن کی گرافکس کمپیوٹر پر زبردست دکھائی دیتی ہیں۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اسے کمپیوٹر پر کھیلنے کے لیے ہی بنایا گیا ہے۔ اس گیم میں کھلاڑیوں کے لیے متعدد MODS دیے گئے ہیں ، جس کی مدد سے گرافکس کو بہتر بنانے، بگس کو ریموو کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کا اسلحہ بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
اگرچہ کنسول کے لیے اسکائے رم اسپیشل ایڈ یشن کے ورژن میں MODS دیے گئے ہیں لیکن یہ کمپیوٹر کی نسبت کنسول پر بہت محدود ہیں۔
وہ گیمز جو کنسول پر زیادہ بہتر کام کرتے ہیں:
کال آف ڈیوٹی
کال آف ڈیوٹی طویل مدت سے ویڈیو گیمز کے شائق افراد کا پسندیدہ گیم ہے۔ ابتدا میں اس گیم میں دوسری جنگ عظیم کو فوکس کیا گیا تھا۔ گیم کی مقبولیت میں دن بہ دن بڑھتے اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں سرد جنگ، دور جدید کے ساتھ ساتھ خلائی جنگوں پر مشتمل مشنز بھی شامل کردیے گئے ہیں۔

کمپیوٹر پر یہ گیم ہمیشہ زیادہ بہتر گرافکس دیتا ہے، کھلاڑی ماؤس کی مدد سے اپنے ہدف کو زیادہ بہتر طریقے سے نشانہ بنا سکتے ہیں، لیکن کنسول پر ملٹی پلیئر( کئی کھلاڑیوں کا ایک ساتھ کھیلنا) موڈ اسے کنسول کے لیے سب سے بہتر گیم بنا دیتا ہے۔
مورٹل کومبیٹ
ویڈیو گیمز میں اگرکسی پُرتشدد اور خوفناک ترین گیم کا ذکر کیا جائے تو غالباً اس میں مورٹل کومبیٹ سر فہرست ہوگا۔ اسے ویڈیو گیمز کی تاریخ میں سب سے کام یاب فائٹنگ گیز بھی قرار دیا جاتا ہے۔

اس گیم میں کھلاڑیوں بہترین کھیل دکھانے کے لیے کومبو حملوں کی فہرست یاد رکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اور یہی بات اسے کمپیوٹر کے مقابلے میں کنسول پر زیادہ ایڈواٹیج دیتا ہے۔
Red Dead Redemption 2
ریڈ ڈیڈ ریڈیمشن 2 ڈیولپر راک اسٹار کی جانب سے بنایا گیا مغربی گیم ہے اوراسے گزشتہ دہائی میں جاری ہونے والے بہترین گیمز میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

شروعات میں یہ گیم صرف کنسول پر دست یاب تھا، لیکن حال ہی میں اسے کمپیوٹر کے لیے بھی بنایا گیا ہے۔
کمپیوٹر کے لیے لانچنگ کے بعد اس گیمز کو کھلاڑیوں کی جانب سے متعدد شکایتوں کا سامنا رہا۔ اس گیم میں کریش ہونے یا ڈاؤن لوڈنگ کے مسائل سامنے آئے۔ اگر چہ یہ تمام مسائل حل کر دیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اس میں کچھ مسائل ہیں جنہیں دور کیا جانا ضروری ہے ۔ اور اسی وجہ سے اس گیم کو کمپیوٹر کی نسبت کنسول پر کھیلنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
