
معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ صنم جنگ نے طلاق سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑدی۔
صنم جنگ سے انسٹاگرام پر ایک صارف نے سوال پوچھا کہ وہ اپنے شوہر قسام جعفری سے اتنا دور کیوں رہتی ہیں اور وہ اب 3 ماہ کے بعد آئے ہیں؟
صارف نے لکھا کہ کیا اداکارہ کو نہیں لگتا کہ اُن کے اپنے شوہر سے دور رہنے سے اُن کی بیٹی پر اثر پڑے گا۔
جس پر ایک اور انسٹا صارف نے لکھا کہ صنم جنگ کی شوہر سے دور رہنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ پائلٹ ہیں۔
اداکارہ صنم جنگ نے وضاحت دینے والے صارف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وضاحت دینے کے لئے شکریہ کیونکہ میری تو اب ہمت ختم ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے صنم جنگ کی شوہر قسام جعفری سے طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں اور اِن خبروں کی اداکارہ کی جانب سے بارہا تردید بھی کی گئی ہے۔
گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ ان کے شوہر کا نام قسام ہے اور وہ پیشے کے تحت ایک پائلٹ ہیں ۔
صنم کا کہنا تھا کہ قسام ان کے بچپن کے دوست ہیں اور ان کی دوستی اسکول میں ہوئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا ہے کہ درمیان میں ان کے اسکول تبدیل بھی ہوئے مگر بعد میں پھر وہ ایک دوسرے سے ملے اور تب تک وہ بڑے ہو چکے تھے اور ان کے تعلقات بھی اچھے ہوگئے۔
میزبان کے مطابق ان کی طرح ان کے خاندان والے بھی ایک دوسرے کو جانتے تھے تو اس لیے ان کی شادی میں کوئی مشکل نہیں ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ صنم جنگ کی شادی 2016 میں ہوئی تھی اور ان کی شادی کو تقریباً 5 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام علایہ جعفری ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News