Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف علی آسڑیلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے بے چین

Now Reading:

آصف علی آسڑیلیا کیخلاف ہوم سیریز کیلئے بے چین

قومی کرکٹر آصف علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کافی سالوں کے بعد پاکستان آرہی ہے میں اس سیریز کا شدت سے منتظر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  آسٹریلیا کی ٹیم ایک مضبوط ترین ٹیم مانی جاتی ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ اس کے خلاف اچھا کھیلیں اور فینز کی توقعات پر پورا اتریں۔

آصف علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیون کے لیے بہت پرجوش ہوں خوشی ہے پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی اور فینز اسٹیڈیم آکر میچز دیکھ سکیں گے۔

 آصف علی نے کہا کہ پی ایس ایل میں ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنی ٹیم کے لیے سو فیصد دوں ، اس مرتبہ بھی اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ملتوی ہونے کا بہت دکھ ہوا لیکن جن افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے لیے دعا گو ہوں۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آصف علی کو شدید تنقید کا سامنا تھا لیکن ورلڈ کپ میں انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ سے اس تنقید کا جواب دیا۔

آصف علی کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد یہ تبدیلی آئی ہے کہ لوگوں کی مجھ سے توقعات بڑھ گئی ہیں کوشش ہے زیادہ محنت کروں اور لوگوں کی امیدوں پر پورا اتروں۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا لوگوں کا حق ہے جب اچھا پرفارم نہیں کریں گے تو لوگ باتیں کریں گے ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس دی تو لوگوں نے بہت سپورٹ بھی کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کا فین ہوں، ان دونوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ، انہوں نے بیٹنگ میں ایک معیار قائم کیا ہے میری دعا ہے اللہ تعالی دونوں کھلاڑیوں کو ایسے ہی کامیابی دیتے رہیں اور پاکستان کے لیے ریکارڈ بنتے رہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے میچز پاکستان کے مختلف وینیوز پر ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر