Advertisement
Advertisement
Advertisement

مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں کمی آئےگی، عمر ایوب

Now Reading:

مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں کمی آئےگی، عمر ایوب
عمر ایوب

وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب کا کہنا ہے  موجودہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں مستقبل میں  بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی  برائے پٹرولیم ندیم بابر نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس  کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا  کہ مسلم لیگ ن نے 3500 میگاواٹ کے متبادل توانائی کے منصوبے ختم کیے۔ن لیگ کی حکومت ملک میں مہنگی ایل این جی کے منصوبے لانا چاہتی تھی۔

عمر ایوب نے کہا کہ متبادل توانائی کی یہ پالیسی مشترکہ مفادات کونسل میں لے کر جائیں گے،وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ توانائی کے شعبے میں انقلاب آنا چاہئیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متبادل توانائی ایک انقلابی پالیسی ہے،اس پالیسی کے نفاز سے مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں کمی آئےگی۔

Advertisement

وزیر توانائی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں 17 روپے فی یونٹ مہنگی بجلی بنائی گئی۔

Advertisement

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ہے کہ 2025 تک 8 ہزار میگاواٹ بجلی متبادل ذرائع سے پیدا  کریں۔2030تک زیادہ تر کلین اور گرین انرجی ہوگی۔سستی بجلی پیدا ہونے سے صنعتی سرگرمیوں اور برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ متبادل توانائی کے شعبے میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔سولر کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے سولر پینلز پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ریونیو میں 229 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔چوری کی روک تھام اور ایفی شنسی سے 111 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔

اس موقع پر معاون خصوصی  برائے پیٹرولیم منسٹری ندیم بابر کا کہنا تھا کہ متبادل توانائی منصوبوں میں کیپسٹی پیمنٹ نہیں دینی پڑے گی۔مستقبل میں پالیسی سازی بند کمروں میں کرنے کی بجائے اوپن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہائیڈل اور متبادل زرائع سے 2030 تک 52 فیصد متبادل توانائی دستیاب ہوگی۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی پیداوار کے لئے پچیس سال کی منصوبہ بندی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر