امریکہ نے آئرلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر عالمی کرکٹ میں فتح کا کھاتہ کھول لیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک فل ممبر کو امریکہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
فلوریڈا میں کھیلے جانے والے اس بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان امریکہ نے پہلے بیٹنگ کی۔
امریکہ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 16 رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔
لیکن چھٹی وکٹ کی شراکت میں سوشانت موڈانی اور گاجا نند سنگھ نے ٹیم کو سہارا دیا اور ٹیم کے اسکور کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز تک پہنچا دیا۔

سوشانت موڈانی نے 50 اور گاجا نند نے 65 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
آئر لینڈ نے مقررہ ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا ، لیکن امریکہ کی نپی تلی بالنگ کے آگے آئرلینڈ کھلاڑی ایک کے بعد ایک ڈھیر ہوتے گئے۔
آئرش بلے باز لورکن ٹوکر نے امریکی بالروں کے آگے مزاحمت کی مگر دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
لورکن نے 49 گیندوں پر 57 رنز کی اننگ کھیلی ، مگر اپنی ٹیم کو جیت کا مزہ نہ چکھا سکے۔
آئر لینڈ مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز ہی بنا سکی۔ امریکہ کی جانب سے پٹیل اور نیٹرا واکر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
امریکہ نے اس میچ میں 26 سے تاریخی فتح حاصل کی۔
آئر لینڈ کو اس میچ میں شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جبکہ امریکہ نے اس جیت کے ساتھ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کا ٹکٹ کٹا لیا ہے۔
واضح رہے کہ 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی امریکہ میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
