Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے سی سی ایمرجنگ کپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے دی

Now Reading:

اے سی سی ایمرجنگ کپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے دی
پاکستان بمقابلہ بھارت

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)ایمرجنگ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 3رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے اے سی سی ایمرجنگ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی اوپنرز کے 90 رنز کے ایک اچھے آغاز کے باعث ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

پاکستانی بلے بازوں میں عمیر یوسف 66،سیف بدر47، حیدر علی 43اور کپتان روحیل نذیر 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے شیوم ماوی،دوبےاور شوکین نے 2،2 جبکہ دیسائی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

268 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں سنویر سنگھ کے 76 رنز کی اننگز کے باوجود8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بناسکی۔

Advertisement

سنویر سنگھ کے علاوہ بھارتی کپتان شرتھ47اور ارمان جعفر 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور سیف بدر نے 2،2 جبکہ عماد بٹ اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اے سی سی ایمرجنگ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر