
ہواوے کمپنی کے گول بیرونی ڈسپلے والا ایک خوبصورت فولڈ ایبل فون فروخت کے لیے پیش کیا ہے جس کے اہم فیچر اسے سام سنگ گیلکسی فولڈ فون کے ہم پلہ بنادیا ہے۔ اسے پی ففٹی فون کا نام دیا گیاہے۔
چین میں آج سے اس فون کی فروخت شروع ہوچکی ہے۔ اس کے اہم فیچر میں تین کیمروں کی کا ایک پینل ہے۔ کتاب کی طرح بند ہونے والا فون اندر سے حقیقت سے قریب تر ڈسپلے دکھاتا ہے۔ اس کی بیٹری بھی بھی عمدہ ہے لیکن امریکی پابندیوں اور گوگل سے غیروابستگی کےبعد اس پر ایپل اور اینڈروئڈ دونوں آپریٹنگ سسٹم کام نہیں کرتے۔ اس کے لیے ہواوے نے اپنا ایک نیا آپریٹنگ سسٹم ہارمنی تیار کیاہے۔
اس کی سب سے اہم بات بیرونی جانب نوٹفکیشن ڈسپلے ہیں جو ایک انچ چوڑا ہے اور خوبصورت گول شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ اس پر آپ آنے والے فون، وقت، کیلنڈر، موسم کا حال اور دیگر معلومات دیکھ سکتے ہیں۔
فون کے برابر میں ہواوے کا سب سے اہم حصہ ہے اس میں تین کیمروں کا مجموعہ ہے۔ مرکزی کیمرہ 40 میگا پکسل کا ہے، دوسرے کیمرے میں 13 ایم پی کا سینسر اور کیمرہ الٹراوائڈ بھی ہے، تیسرا کیمرہ سپر اسپیکٹرم ہے جو 32 ایم پی کا ہے۔
ان سب کے ڈسپلے کو بہتر بنانے کے لیے سپر اسپیکٹرم کیمرہ ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔ اس طرح دور کی تصویر لیں یا پھر پھول پر بیٹھی شہد کی مکھی کو زوم کریں، یہ ہرطرح کے قدرتی رنگوں کو اصل حالت میں دکھاتا ہے۔
ایک جدید سینسر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ فلوریسنٹ فوٹوگرافی دکھاتا ہے یعنی انسانی آنکھ سے اوجھل تفصیلات بھی واضح کرسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے رات میں تصویر لینے میں یہ لاجواب ہوگا۔
اب اگر آپ فون کھولتے ہیں تو وہ لگ بھگ اریبی (ڈائیگنول) طور پر سات انچ تک پہنچ جاتا ہے۔ اب چوتھا کیمرہ اسکرین کے ادر چھپایا گیا ہے جو 10 میگاپکسل کا ہے۔
اس میں بیٹری پر تنقید کی گئی ہے جو 4000 اہم اے ایچ کی ہے۔ دوسری جانب 8 اور 12 جی بی ریم اور گنجائش 512 جی بی تک ہے۔ اس میں اسنیپ ڈریگن 888 چپ سیٹ نصب ہے جو تیزرفتار آپریشن اور ریفریش ریٹ کو بڑھاتا ہے۔
پی ففٹی سیریز کا فولڈایبل فون 1400 ڈالر کی قیمت سے شروع ہورہا ہے تاہم مزید سہولیات بڑھانے پر قیمت 1500 ڈالر بھی ہوسکتی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News