Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمیشہ خواتین کی آواز کو دبایا جاتا ہے ، کوہلو میں فروخت کی جانے والی بچی کی والدہ کی دہائی

Now Reading:

ہمیشہ خواتین کی آواز کو دبایا جاتا ہے ، کوہلو میں فروخت کی جانے والی بچی کی والدہ کی دہائی
نومولود بچے

کوہلو کنل میں فروخت کی جانے والی نومولود بچی کی والدہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ خواتین کی آواز کو دبایا جاتا ہے ۔

والدہ کا کہنا تھا  کہ ہم کو نومولود بچی تو واپس مل گئی ہے لیکن دوہفتے گزرنے کے بعد راضی نامہ نہ دینے پر ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کیس کے تفتیشی آفیسرملزم سے پیسے لیکر کیس کو کمزور کررہے ہیں، انصاف کے لئے یہاں آئی ہوں یہاں پرخواتین کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے، مجھے راضی نامہ دینے کے مختلف قسم کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔

، بچی کی والدہ نے کہا کہ ملزمان کو سزا دینے کی بجائے ان کی سرپرستی کی جارہی ہے،  نہ جانے مجھے انصاف ملے گا یا پھر مجھے قتل کر دیا جائے گا اگر مجھے میرے والد یا بھائی کو کوئی جانی نقصان ہوا تو اس کی زمہ دار ضلعی انتظامیہ ہو گی۔

خاتون کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کو انصاف دیا جائے، ان کے اوپر ظلم ہوا ہے اورہم کو مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ انصاف فراہم کیا جائے۔

Advertisement

 ان کا کہنا تھا کہ  ملزمان کے خلاف آئین و قانون کے تحت ایف آئی آر میں 371اے اور 366 و دیگر دفعات بھی شامل کئے ہیں جو ناقابل ضمانت ہیں، مگرملزمان کی جانب سے ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج ضمانت کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر