
پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی بھارتی گلوکار اے آر رحمٰن کے مداح نکلے۔
عدنان صدیقی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عدنان صدیقی کے ساتھ بھارتی گلوکار بھی موجود ہیں۔
انہوں نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں خود کو اے آر رحمن کا سب سے بڑا مداح قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اے آر رحمٰن کے ساتھ گزاری گئی شام کبھی بھلائی نہیں جا سکتی۔
عدنان صدیقی نے لکھا کہ ہر کوئی اے آر رحمٰن جیسا نہیں ہو سکتا۔
واضح رہے کہ عدنان صدیقی نے 21 دسمبر کو دبئی ایکسپو 2021ء سے واپس پاکستان آنا تھا مگر اُنہوں نے اپنے دورے میں ایک دن کا اضافہ صرف اس لئے کیا کیونکہ وہ اے آر رحمٰن سے ملنا اور اُن کا لائیو کنسرٹ انجوائے کرنا چاہتے تھے۔
گزشتہ دنوں اداکار عدنان صدیقی کے ایک بیان نے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا تھا جس میں انہوں نے اداکاری کو خیرباد کہنے کی بات کی تھی۔
Inspired by Elon Musk, I am also thinking of quitting acting and taking up something else as profession. Suggestions?
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) December 17, 2021
اداکار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میں ایلون مسک سے کافی متاثر ہوا ہوں اور اداکاری چھوڑ کر کوئی دوسرا پیشہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں۔
اس پیغام میں اداکار نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سے اس سے متعلق مشورہ بھی مانگا تھا ۔
دوسری جانب عدنان صدیقی کے اس پیغام پر صارفین نے ملے جلے ردعمل دیتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا تھا۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ کیا ہم آپ کو مارس پر بھیج دیں؟ جبکہ دوسرے صارفین نے اداکاری چھوڑنے سے صاف انکار کردیا ۔
خیال رہے کہ عدنان صدیقی پاکستان کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
انہوں نے 2007 میں انجلینا جولی اور عرفان صدیقی کے ساتھ فلم اے مائٹی ہارٹ میں کام کیا۔
بعدازاں عدنان صدیقی نے 2013 میں بالی ووڈ فلم مام میں بھی کام کیا جس کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور بھارت کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی شامل تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News