امریکا میں ماہرین کی ایک ٹیم نے 246 ملین سال قبل سمندر میں تیرنے والی دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی (ریپٹائل) کا ڈھانچہ دریافت کرلیا ہے۔
اس ڈھانچے کو دریافت کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف بون کے پیلونٹولوجسٹ ( قدیم حیاتیات کا علم رکھنے والے ماہر) مارٹن سینڈرز کا کہنا ہے کہ اس 56 فٹ لمبی جسامت اور 40 ٹن وزنی دنیا کے عظیم الجثہ ریپٹائل کا سائنسی نام ‘Cymbospondylus youngorum’ ہے۔
سی۔ یونگروم نامی اس جانور کے ڈھانچے کو امریکی ریاست نویڈا کے مضافاتی پہاڑی سلسلے اگوسٹا ماؤنٹین رینج میں موجود وسط ٹریائی دور( 237 سے 247 ملین سال پرانا دور) کی چٹانوں کے درمیان سے نکالا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ جانور آج سے تقریبا 246 ملین سال قبل سمندر میں اس جگہ گھوما کرتا تھا جہاں آج ریاست نویڈا قائم ہے۔

مارٹن سینڈر کے مطابق سی۔ یونگروم کا تعلق سمنری چھپکلیوں کے مشہور گروپ اکتھیو ساریہ ( رینگنے والے قدیم جاندار جن کی لمبائی 9 سے 10 میٹر کے درمیان ہوتی تھی) ریپٹائلز سے ہے جو 250 سے 290 ملین سال قبل تک زمین پر موجود سمندروں میں تیرا کرتے تھے۔
اس جانور کی جسامت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ صرف اس کے سر کے ڈھانچے کی لمبائی ساڑھے 6 فٹ ہے۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
