Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہین مذاہب سے متعلق مقدمات ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، طاہر اشرفی

Now Reading:

توہین مذاہب سے متعلق مقدمات ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، طاہر اشرفی

سربراہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ توہین مذاہب سے متعلق مقدمات ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں۔

طاہر اشرفی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نصابی کتابوں کو فرقہ واریت اورشدت پسندانہ مواد سے پاک کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ہم اب تک 307 نصابی کتب کو کلیئر قرار دے چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ پر پوری قوم شرمندہ ہے، دین اسلام ایسے کسی بدترین فعل کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر افغانوں کی مدد کرنا تمام عالم انسان کی ذمہ داری ہے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آگے بڑھ کر او آئی سی وزرائے خارجہ کی اہم ترین کانفرنس کا انعقاد ممکن بنایا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اور ریاستی سطح پر کرسمس کی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے، پاکستانیوں کو کرسمس کے موقعے پر مسیحی برادری سے حسن سلوک اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہیے۔

حافظ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن توقع کرتے ہیں کہ انہیں بلدیاتی انتخاب جیتنے پر مبارک باد دی جائے، انہیں چاہیے کہ پہلے وہ عمران خان کو وزارت عظمی کے منصب تک پہنچنے کی مبارک باد دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر