بھارت کے معروف آرٹسٹ نے ساحل کی ریت پر سانتا کلاز کا 5 ہزار 400 گلابوں سے 50 فٹ قد آور مجسمہ بنالیا۔
کرسمس کے موقع پر بھارت کے معروف ریت آرٹسٹ سدرسن پٹنائک نے پوری سمندر کے ساحل پر سانتا کلاز کا 50 فٹ لمبا اور 28 فٹ چوڑا ریت کا مجسمہ بنالیا۔
مجسمہ بنانے کے لیے تقریباً 5 ہزار 400 سرخ گلاب اور دیگر پھولوں کا استعمال کیا گیا ہے جس سے یہ مجسمہ دور سے دیکھنے میں بہت ہی دلکش نظر آرہا ہے۔
پٹنائک نے اپنے سدرسن سینڈ آرٹ انسٹی ٹیوٹ کی مدد سے مجسمہ بنانے میں 8 گھنٹے اور تیاری میں 2 دن لگائے۔
Advertisement#MerryChristmas🎄 My Biggest Sand with rose installation Art of 50ft long and 28ft wide #SantaClaus by using 5400 roses, at Puri beach in Odisha.Hope this will set a new world record. pic.twitter.com/jQeQIyXuw0
— Sudarsan Pattnaik (@sudarsansand) December 25, 2021
پٹنائک نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کورونا وباء کی تیسری لہر دنیا کے بیشتر حصوں میں شروع ہو چکی ہے، اس لیے ہم نے یہ مجسمہ بنایا جہاں سانتا کورونا کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کا پیغام پھیلا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ایک نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔
ریت آرٹسٹ سدرسن نے گزشتہ 16 سالوں سے وہ کرسمس کے دوران ریت سے آرٹ بنا رہے ہیں، ان کے ریت کے کئی مجسمے ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا چکے ہیں۔
انہوں نے دنیا بھر میں 60 سے زیادہ بین الاقوامی آرٹ چیمپین شپ اور تہواروں میں حصہ لیا ہے اور بہت سے ایوارڈ جیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
