کراچی کے بلاول ہاؤس میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد ہوا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں منعقدہ کرسمس کی تقریب میں کیک کاٹا اور دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار منانے والوں کو مبارک باد پیش کی۔
بلاول ہاؤس میں ہونے والی کرسمس کی تقریب میں وطن کی سلامتی اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے خصوصی دعائیں ہوئیں۔
بلاول ہاؤس میں ہونے والی کرسمس کی تقریب میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق کرسمس کی تقریب میں گیان چند، لعل چند اکرانی، سینیٹر لعل دین، نوید انتھونی، لعل چند، مشتاق مٹو، روما مشتاق مٹو، امانت ضیا، رزاق تاج، ڈاکٹر راکیش موتیانی و دیگر نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
