Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپین: تین مہینوں سے لاوا اُگلنے والا آتش فشاں ٹھنڈا پڑ گیا

Now Reading:

اسپین: تین مہینوں سے لاوا اُگلنے والا آتش فشاں ٹھنڈا پڑ گیا

اسپین میں گزشتہ ستمبر سے مسسل تین مہینوں تک لاوا اُگلنے والے آتش فشاں کے متعلق ہفتے کے روز باقاعدہ طور پر لاوا اگلنا بند کر نے کا اعلان کردیا گیا۔ گزشتہ 10 دنوں سے آتش فشاں لاوا بھی نہیں اُگل رہا تھا، زلزلے بھی نہیں آ رہے تھے اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بھی نہیں ہو رہا تھا۔

لیکن بحر اوقیانوس کے شمال مغرب جزائر میں واقع جزیرہ لا پاما میں آتش فشاں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی وجہ سے ایمرجنسی ابھی بھی نافذ ہے۔

ایک اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ یہ کوئی خوشی یا اطمینان نہیں ہے۔ یہ ایک جذباتی سکون ہے اور امید ہے۔ کیوں کہ اب ہم مکمل طور پر تعمیراتی کام پر توجہ دے سکتے ہیں۔

سمندر کی جانب جاتی پگھلی ہوئی چٹانوں نے تین ہزار کے قریب عمعتوں کو تباہ کیا، کیلے کے پودوں کو دفنا دیا، آب پاشی کے نظام کو برباد کردیا  اور سڑکوں کا راستہ بند کردیا۔ لیکن آتش فشاں سے براہ راست کوئی زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔

علاقے کے وزیر برائے پبلک ایڈمنسٹریشن، انصاف اور سیکیورٹی پیریز کاکہنا تھا کہ جزائر کی حکومت نے عمارتوں اور انفرااسٹرکچر کے نقصان کا تخمینہ ایک ارب ڈالرز سے زیادہ کا لگایا ہے۔

Advertisement

ماہرینِ آتش فشاں کا کہنا تھا کہ انہیں تین اہم چیزوں کو دیکھنا تھا جن میں گیس، لاوا اور زلزلے کے جھٹکے شامل ہیں، 10 دنوں میں کم ہوگئے ہیں جس سے بظاہر یہ دِکھتا ہے کہ آتش فشاں ٹھنڈا ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر