مولانا طاہراشرفی کا کہنا ہےکہ سیالکوٹ جیسے واقعات کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کےمسئلے پرپوری دنیا ہمارے مؤقف کی تائید کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دین کی اصل تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنا علما کی ذمہ داری ہے، ناموس رسالتﷺ کے معاملے پر دنیا ہماری ہم آواز ہے، کسی کی املاک جلانا شریعت کے خلاف ہے۔
مولانا طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام خواتین کو حصول تعلیم سے نہیں روکتا۔
یہ بھی پڑھیں: توہین مذاہب سے متعلق مقدمات ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں، طاہر اشرفی
واضح رہےکہ گزشتہ روز مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ توہین مذاہب سے متعلق مقدمات ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں۔
طاہر اشرفی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نصابی کتابوں کو فرقہ واریت اورشدت پسندانہ مواد سے پاک کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، ہم اب تک 307 نصابی کتب کو کلیئر قرار دے چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ پر پوری قوم شرمندہ ہے، دین اسلام ایسے کسی بدترین فعل کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسانی بنیادوں پر افغانوں کی مدد کرنا تمام عالم انسان کی ذمہ داری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
